
ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2026 کے میدان میں کون مچائے گا طوفان؟ سسپنس ختم ہوگیا ہے! نئی فرنچائز 'یونائیٹڈ ٹائیگرز' نے سب سے بڑا دانو پھینکتے ہوئے پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو اپنا 'آئیکون پلیئر' مقرر کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔ 3 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 120 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا شاندار تجربہ رکھنے والا یہ خطرناک بلے باز اب 10 اوورز کے معرکے میں کیا تباہی مچائے گا؟ دنیا دم سادھے منتظر ہے۔ اس بار کہانی بالکل بدل چکی ہے۔ ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس حب کے اکثریتی کنٹرول، ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی مکمل حمایت کے بعد لیگ مکمل طور پر نئے اور چونکا دینے والے انداز میں سامنے آ رہی ہے۔ فرنچائزز کی زبردست بولی کے بعد نئی ٹیمیں میدان میں اتر چکی ہیں۔ 7 سے 20 نومبر تک 8 ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی، اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی فخر زمان کے طوفان کو روک پائے گا؟ فیصلہ میدان میں ہوگا۔
News Source: Express News