لارڈز میں سرفراز نواز کی کتاب ’ریورس سوئنگ‘ کی شاندار رونمائی

News Image

کرکٹ کی تاریخ کے سب سے پراسرار اور خطرناک فن کے خالق سرفراز نواز نے آخر کار کھیل کی دنیا کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھا ہی دیا۔ تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب سابق لیجنڈری فاسٹ بولر کی خودنوشت "ریورس سوئنگ" کی باضابطہ رونمائی ہوئی۔ کھیل کے اندر چھپی تلخ و شیریں کہانیاں جاننے کا تجسس اس قدر شدید تھا کہ لارڈز میں کتاب خریدنے اور سرفراز نواز سے آٹوگراف لینے کے لیے پاکستانی اور برطانوی شائقین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سابق کرکٹرز اور شائقین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے ریورس سوئنگ کے موجد نے واضح کیا کہ یہ محض کوئی روایتی کتاب نہیں بلکہ کرکٹ کے اندرونی سچ اور تلخ و شیریں تجربات کا وہ نچوڑ ہے جو نئی نسل کے فاسٹ بولرز کی کایا پلٹ سکتا ہے۔ لارڈز میں تہلکہ مچانے کے بعد یہ سلسلہ یہیں نہیں تھما، بلکہ لندن کے ایک معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں میڈیا اور کمیونٹی کے ساتھ ایک خصوصی نشست سجائی گئی، جہاں سرفراز نواز نے اپنے ناقابل فراموش کیریئر کے مزید کئی یادگار اور حیرت انگیز واقعات بیان کر کے حاضرین کو مسحور کر دیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی