مکہ مکرمہ میں باران رحمت، مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف کعبہ جاری

News Image

آسمان پر گرج چمک کے ساتھ امڈتے سیاہ بادل اور پھر موسلادھار بارش کا اچانک حملہ، جس نے سعودی عرب کے بڑے شہروں میں صورتحال یکسر بدل کر رکھ دی۔ مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض میں دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا اور اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں۔ مگر اس طوفانی منظر کے بیچ مسجد الحرام سے ایک حیران کن اور پرکیف منظر سامنے آیا، جہاں برستی بارش کے باوجود زائرین کے قدم نہ رکے اور وہ بے خوف ہو کر طوافِ کعبہ میں مصروف رہے۔ ادھر ریاض میں گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا مگر سڑکوں پر جمع ہوتے پانی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سنگین صورتحال کے پیش نظر سعودی حکام نے فوری الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے اور انتہائی احتیاط برتنے کی سخت ہدایت کر دی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی