
مغل پورہ میں سڑک کنارے پڑے ایک پراسرار گتے کے ڈبے نے اس وقت کہرام مچا دیا جب اسے کھولنے پر اندر سے ایک نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بے دردی سے ڈبے میں بند کی گئی معصوم بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاریکی کے پردے میں یہ سنگدلانہ حرکت کس نے اور کیوں کی؟ پولیس نے اس لرزہ خیز واقعے کے پیچھے چھپے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
News Source: Express News
Tags:
Pakistan