مغربی کنارے کے ساتھ بھی وہی کرنا چاہیے جو غزہ کے ساتھ کیا ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ

News Image

کیا غزہ کے بعد اب مقبوضہ مغربی کنارے کی باری ہے؟ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ کے ایک لرزہ خیز بیان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اسموٹریچ نے اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت کو دیے گئے انٹرویو میں کھلم کھلا مطالبہ کر دیا ہے کہ تل ابیب مغربی کنارے کے ساتھ بھی وہی حشر کرے جو غزہ میں کیا گیا، اور وہاں کے محدود حصوں پر قائم فلسطینی اتھارٹی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا جائے۔ یہ خطرناک اشارہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے پر جاری مسلسل حملوں میں 1,206 سے زائد فلسطینی شہید، 13,300 سے زیادہ زخمی اور تقریباً 26,000 افراد سلاخوں کے پیچھے دھکیلے جا چکے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا تاریخ خود کو ایک اور بڑی تباہی کی صورت میں دہرانے والی ہے؟



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی