مہنگائی میں ہفتہ وار 0.21، سالانہ بنیاد پر 11.53 فیصد اضافہ

News Image

مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، گزشتہ ہفتے اضافے کی رفتار 0.21 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ رفتار 11.53 فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے 20 ضروری اشیاء مہنگی، 10 سستی اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن 7.25 فیصد، دال چنا 1.30 فیصد، پیاز 0.39 فیصد، لہسن 1.85 فیصد، ایل پی جی 1.17 فیصد، واشنگ سوپ 0.33 فیصد، انڈے 0.72 فیصد، ایری چاول 0.55 فیصد اور آٹا 0.29 فیصد مہنگا ہوا۔ دوسری جانب چینی 1.05 فیصد، آلو 0.96 فیصد، ٹماٹر 0.51 فیصد، پاوڈر دودھ 0.10 فیصد، گڑ 0.12 فیصد، دال مونگ 0.63 فیصد، پٹرول 0.65 فیصد، ڈیزل 3.43 فیصد اور دال مسور 0.42 فیصد سستی ہوئیں۔ حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.19 فیصد اضافے کے ساتھ 9 فیصد، 17733 سے 22888 روپے ماہانہ آمدنی والوں کے لیے 0.20 فیصد اضافے سے 10.76 فیصد، 22889 سے 29517 روپے والوں کے لیے 0.21 فیصد اضافے سے 9.40 فیصد، 29518 سے 44175 روپے تک والوں کے لیے 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 9.81 فیصد جبکہ 44176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 11.99 فیصد رہی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.