ایران کب گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا، ٹرمپ

News Image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ صورتحال کو انتہایی خراب قرار دیتے ہویے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران امریکا کے سامنے کب گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا۔ وایٹ ہاوس میں مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں ابھی ہتھیار ڈالنے والا ہے یا نہیں تاہم ان کے بقول ایران کی صورتحال انتہایی خراب ہے۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا ذکر کرتے ہویے کہا کہ جب تک وہ اقتدار میں موجود ہیں کم جونگ اُن ٹھیک رہیں گے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں امریکا کی برتری برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت میں نمایاں سبقت حاصل ہے اور وہ اس برتری کو قایم رکھنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ عہدیداروں کے ہمراہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط بھی کیے۔ انہوں نے اس دستاویز کو تحفظ کی ایک صورت قرار دیتے ہویے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی قایم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں خود احتسابی کا ایک موثر عمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس صنعت سے وابستہ رہنما بھی اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید بتایا کہ ملاقات میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے موزوں مقامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کے مطابق جن علاقوں میں یہ مراکز تعمیر کیے جاییں گے وہاں کے مقامی لوگوں کو مالی طور پر بڑے پیمانے پر فایدہ پہنچے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی