جے یو آئی کا 15 اکتوبر کو ملتان میں حکومت مخالف جلسے کا اعلان

News Image

جے یو آئی نے 15 اکتوبر کو ملتان میں حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا، جبکہ مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک جے یو آئی کا اگلا قدم ہے، جنوبی پنجاب کے دل ملتان میں 15 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس ہوگی، یہ کانفرنس عوامی حقوق کے تحفظ، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کا تعین کرے گی، مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کانفرنس سے خطاب کریں گے، اور مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں قانون کی حکمرانی، صاف اور شفاف انتخابات اور عوامی مسائل کے لیے میدان عمل میں ہے، بدامنی، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جے یو آئی کے شانہ بشانہ میدان میں نکلنا ہوگا۔ کارکن یکسوئی، اعتماد اور نظم و ضبط سے کانفرنس کی تیاریاں تیز کریں اور گلی گلی، کوچے کوچے عوام کو شرکت کی دعوت دیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.