معروف میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری کے تمام ٹکٹ صرف 45 منٹ میں فروخت

News Image

برطانیہ کے معروف میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹ صرف 45 منٹ میں مکمل طور پر فروخت ہو گئے۔ منتظمین نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2027 میں ہونے والے فیسٹیول کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 408 پاونڈ (تقریبا 539 ڈالر) مقرر کی گئی تھی۔ جنوب مغربی انگلینڈ کے ورتھی فارم میں منعقد ہونے والا گلاسٹن بری فیسٹیول 1970 میں شروع ہوا تھا اور وقت کے ساتھ عالمی موسیقی کے بڑے میلوں میں شمار ہونے لگا ہے۔ 2027 کے فیسٹیول میں شریک فنکاروں کے نام ابھی جاری نہیں کیے گئے، تاہم منتظمین نے واضح کیا ہے کہ دوبارہ متحد ہونے والا معروف برطانوی بینڈ اوئسز اگلے سال گلاسٹن بری میں پرفارم نہیں کرے گا۔ گلاسٹن بری 2027 کا انعقاد 23 سے 27 جون تک ہوگا۔ 2026 میں اس فیسٹیول کا انعقاد نہیں ہوگا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.