زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالرز کی کمی

News Image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اعلامیے کے مطابق 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.