
آئی ایم ایف جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان کامیاب مذاکرات اور دیگر وجوہات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہا۔ حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل میں تیزی لانے اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی کا شکار رہا، جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 11 پیسے کم ہو کر 276 روپے 85 پیسے پر آ گئی تھی، تاہم سپلائی بڑھتے ہی صنعتی خام مال کی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کے لئے زرمبادلہ کی طلب میں اضافے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 01 پیسے کی کمی سے 277 روپے 05 پیسے پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05 پیسے کم ہو کر 278 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
News Source: Express News
Tags
Business