
دورہ پاکستان کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ کے 5 آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان پہنچنے والوں میں سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرم سنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے سری لنکا کے ہیڈ کوچ، 2 کھلاڑیوں اور دیگر 2 آفیشلز کے ہمراہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ سری لنکن ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے باقی ماندہ 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
News Source: Express News
Tags
Sports