-->

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا

News Image

حکومت نے دو روز کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کر دی ہے۔ وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ ایک پیسہ کمی کی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 کے لیے ہو گا۔ وزارت توانائی نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت بالترتیب 387 روپے 40 پیسے اور 400 روپے 35 پیسے مقرر کی تھی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی