پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی منسوخی بانی چیئرمین سے ملاقات سے مشروط کر دی

News Image

تحریک انصاف نے لانگ مارچ منسوخ کرنے کو بانی چیئرمین سے ملاقات کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی کا رات گئے اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے وفاق صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے خلاف ممکنہ کارروائی کر سکتا ہے۔ اجلاس میں حکومتی اقدام سے بچنے کے لیے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ اجلاس میں وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ صرف بانی چیئرمین ہی ملتوی کر سکتے ہیں، اس لیے آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.