کراچی: عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

News Image

شہر قائد کے علاقے عزیز آباد، بھنگوریہ گوٹھ میں پلاسٹک کے سامان کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122، پولیس، رینجرز اور دیگر فلاحی اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہو گئیں جبکہ رات گئے تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رہیں۔ خوش قسمتی سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں قائم فیکٹری میں آگ لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے علاوہ پولیس، رینجرز، چھیپا اور ایدھی کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ آگ پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی ہے اور مجموعی طور پر 5 فائر ٹینڈرز اور ایک باوزر کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو عملے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران معلوم ہوا کہ آتش زدگی کی لپیٹ میں آ کر قریب واقع ایک گھر بھی متاثر ہوا ہے۔ فیکٹری میں بڑی تعداد میں گتے اور پلاسٹک کا سامان موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے تیزی سے شدت اختیار کر لی، جس پر فائر آفیسر نے اسے دوسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سندھ رینجرز کے اہلکار بھی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ رینجرز نے متاثرہ عمارت کے ارد گرد گھیرا ڈال کر ٹریفک کی روانی بحال رکھی تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔ ترجمان فائر بریگیڈ نے مزید بتایا کہ علاقے کے راستے انتہائی تنگ ہونے کے باعث فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات گئے تک عملہ آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششوں میں مصروف رہا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے پانی کے ٹینکرز کی آمد و رفت میں رکاوٹوں کے باوجود آگ کو مکمل بجھانے کی کوششیں جاری رہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.