کوئی غلطی نہ کریں، ہماری فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں؛ ایران کی امریکا کو تنبیہ

News Image

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں، امریکا یا اسرائیل کی کسی بھی غلطی کی صورت میں انہیں پہلے سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔ ابراہیم عزیزی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ غلطی کی تاک میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو انہیں ایسے شدید اور تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل کی نوعیت کیا ہوگی، البتہ ان کا یہ انتباہ کسی بھی نئی امریکی یا اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف سخت جوابی کارروائی کی دھمکی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ایران کے ایک اور عہدیدار اور وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے بھی کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل کے کسی نئے حملے کی صورت میں ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔ ان کے بقول جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کی اسلحہ اور گولہ بارود بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں سفارتی رابطے جاری رہنے کے باوجود دونوں جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قطر نے بھی منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.