
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کے نرخوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 161 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ عالمی منڈی میں کمی کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 572 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 76 ہزار 059 روپے پر آگئے۔ اسی طرح عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت 50 سینٹس کم ہو کر 60 ڈالر 50 سینٹس پر آگئی۔ اس کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کے دام 50 روپے کمی سے 6 ہزار 528 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی سے 5 ہزار 596 روپے کی سطح پر آگئی۔
News Source: Express News
Tags:
Business