برمودا سے بوسٹن جانے والی ایئر ایمبولینس سمندر میں گر کر تباہ، ملبہ برآمد

News Image

برمودا سے امریکی شہر بوسٹن جانے والی ایئر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق نانٹکٹ کے قریب سمندر سے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، تاہم پرواز میں سوار 6 افراد کی صورتحال کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ حکام نے بتایا کہ کینیڈا میں رجسٹرڈ گلف اسٹریم طیارے نے برمودا کے ایل ایف ویڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بوسٹن کے لیے اڑان بھری تھی۔ طیارے میں چار رکنی کینیڈین عملہ، ایک مریض اور اس کا ایک تیماردار سوار تھا۔ یہ طیارہ کینیڈا کی ایک نجی کمپنی کے زیر انتظام تھا۔ طیارے نے رات گئے برمودا سے پرواز شروع کی تھی اور بحر اوقیانوس میں نانٹکٹ کے قریب پہنچتے ہی اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ پرواز کے آخری لمحات میں طیارہ محض چند منٹوں کے اندر تقریباً 24 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر 13 ہزار فٹ پر آ گیا، جس کے بعد وہ ریڈار سے یکسر غائب ہو گیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول سے آخری رابطے میں پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو بجلی کے نظام میں خرابی اور شدید خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ البتہ حادثے کی حتمی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ طیارہ لاپتہ ہوتے ہی امریکی کوسٹ گارڈ نے طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کی مدد سے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ بعد ازاں نانٹکٹ کے ساحل کے قریب کھلے سمندر سے ملنے والے ملبے کی شناخت مذکورہ ایئر ایمبولینس کے طور پر ہوئی۔ کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ لاپتہ 6 افراد سے متعلق تاحال کوئی حتمی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.