🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Aap mujhse khabron, sports, ya kisi bhi topic ke baare mein sawal pooch sakte hain.

ایشین گیمز: اے سی سی کے صدر محسن نقوی فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے

News Image

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں موجود نہیں ہوں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث ایشین گیمز کے فائنل کے روز شرکت نہیں کر سکیں گے۔ صدر ایشین کرکٹ کونسل نے میڈل کے مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صبح ساڑھے 9 بجے گولڈ میڈل کے حصول کے لیے آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ اس سے قبل صبح 5 بجے بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں برانز میڈل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم