معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے دلہا کے ہمراہ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں اور وہ یکم جون کو پیا گھر سدھاریں گی۔ اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے منگیتر حمزہ حبیب کے ساتھ 23 مئی کو انتہائی سادگی کے ساتھ نکاح کیا تھا۔ ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز دعائے خیر سے کیا گیا جس میں اہلخانہ، قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ مومنہ اقبال کی رخصتی کی تقریب یکم جون کو لاہور میں منعقد ہوگی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی