چین: کمر کا کامیاب آپریشن، تین نومولود بچوں کے برابر وزنی رسولی نکال لی گئی

News Image

چین میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی کمر سے تین نومولود بچوں کے وزن کے برابر وزنی رسولی مکمل حالت میں نکال لی ہے۔ چین کے شہر لہاسا میں ایک 71 سالہ شخص تقریباً 30 سال سے کمر پر موجود اس چربی کی گلٹی کے ساتھ زندگی بسر کر رہا تھا، لیکن جب اس کا حجم اچانک بہت زیادہ بڑھ گیا تو اسے ہسپتال داخل کرایا گیا۔ گزشتہ دو سال کے دوران یہ رسولی تیزی سے بڑھ رہی تھی جس کے باعث مریض کی کمر اور کندھے کے پٹھوں پر شدید دباو پڑ رہا تھا۔ یہ بڑی اور نرم رسولی بائیں کندھے سے لے کر کمر کے نچلے حصے تک پھیلی ہوئی تھی جبکہ اس کی سطح پر خون کی باریک رگیں بھی نظر آ رہی تھیں۔ رسولی کا حجم بہت زیادہ ہونے پر ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے اسے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس رسولی کا وزن تقریباً 10 کلوگرام تھا، جو اوسطاً 3.17 کلوگرام وزنی تین نومولود بچوں کے برابر بنتا ہے۔ اس کا سائز 56 ضرب 54 ضرب 28 سینٹی میٹر تھا، جو ہوائی جہاز کے کیبن میں لے جانے والے عام بیگ سے بھی بڑا تھا۔ ڈاکٹروں نے پہلے اس پر چیرا لگایا، پھر انتہائی احتیاط سے تہہ در تہہ الگ کرتے ہوئے خون پہنچانے والی رگوں کو باندھ دیا۔ حیرت انگیز طور پر سرجنز اس پوری رسولی کو ایک ہی ٹکڑے میں نکالنے میں کامیاب رہے۔ اتنی بڑی سرجری کے باوجود آپریشن کے دوران مریض کے جسم سے صرف 100 ملی لیٹر خون ضائع ہوا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.