-->

صحیفہ جبار کے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

صحیفہ جبار کو اپنے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کو اپنے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے لاہور کی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں۔ وہ اس تقریب میں نئے شارٹ ہیئر کٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جبکہ ان کا مغربی طرز کا لباس بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ منی اسکرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ ایک پاکستانی تقریب میں اداکارہ کے اس قدر بے باک انداز میں شرکت پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ان لوگوں کی کوئی حد نہیں اور نہ ہی انہیں یہ سب کرنے سے کوئی روکتا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی