ہانگ کانگ سکسز کا شیڈول جاری، دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

News Image

ہانگ کانگ سکسز کے بائیسویں ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنت کے تمام پچیس میچز تیس اکتوبر سے یکم نومبر تک ٹن کوونگ روڈ ریکریشن گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ سی میں روایتی حریف بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ سال فائنل میں کویت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، میزبان ہانگ کانگ، چین اور انگلینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا، عمان اور افغانستان گروپ ڈی کا حصہ ہیں۔ پاکستان تیس اکتوبر کو صبح سات بج کر پینتیس منٹ پر یو اے ای کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گا جبکہ اسی روز صبح گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ اکتیس اکتوبر کو گروپ مرحلے کے باقی میچز اور ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوگا۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیمیں کپ، دوسرے نمبر کی ٹیمیں پلیٹ جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیمیں باول سیمی فائنلز میں پہنچیں گی۔ کپ فائنل یکم نومبر کو دوپہر بارہ بج کر دس منٹ پر کھیلا جائے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.