اردن سے ڈرون کے ذریعے 10 بندوقیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گیی، اسراییلی فوج

News Image

اسراییلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن سے ڈرون کے ذریعے اسراییل میں 10 بندوقیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گیی۔ اسراییلی فوج کے مطابق یہ کارروایی پیر کی شب اردن کی سرحد کے قریب کی گیی، جہاں نگرانی کے کیمروں اور اسراییلی فضاییہ کے اییر ٹریفک کنٹرول نظام نے ایک ڈرون کو سرحد عبور کرتے ہویے پکڑا۔ فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے کی نگرانی پر مامور یوآف ریجنل بریگیڈ کے اہلکاروں کو فوری طور پر مشتبہ مقام پر بھیجا گیا جہاں انہوں نے ڈرون تلاش کرلیا۔ اسراییلی فوج کے بقول ڈرون میں 9 کلاشنکوف اسالٹ رایفلیں، ان کے میگزین اور ایک پستول موجود تھا۔ اہلکاروں نے ہتھیاروں اور ڈرون کو قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ اسراییلی فوج نے مزید بتایا کہ اردن اور مصر کی سرحدوں سے ڈرون کے ذریعے اسراییل میں ہتھیار اور بعض اوقات منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں حالیہ برسوں میں بارہا سامنے آتی رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسراییلی سیکیورٹی ادارے سرحدی علاقوں میں ڈرونز کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے نگرانی کے کیمروں اور فضایی نگرانی کے نظام سے مدد لیتے ہیں۔ تازہ واقعے میں بھی اسی نگرانی کے نتیجے میں ڈرون کا سرحد عبور کرنا معلوم ہوا اور اسے زمین پر موجود فوجی اہلکاروں نے تلاش کرکے قبضے میں لے لیا۔ حکام نے واقعے میں ملوث افراد یا ڈرون آپریٹرز کی گرفتاری سے متعلق فوری طور پر کویی تفصیل جاری نہیں کی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی