
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی خاموش مگر کاری ضرب... دہشت گردوں کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر تھی اور پھر اچانک فضا فائرنگ سے گونج اٹھی۔ 'عزمِ استحکام' ویژن کے تحت خفیہ اطلاعات پر کیے گئے ایک برق رفتار آپریشن میں فورسز نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا اور چاروں کو وہیں ڈھیر کر دیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور افغانی کرنسی کسی بڑے اور خطرناک منصوبے کی گواہی دے رہی تھی۔ سیکیورٹی فورسز کا پیغام دو ٹوک ہے: ملک سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے اور پائیدار امن لانے تک یہ فیصلہ کن شکار یوں ہی جاری رہے گا۔
News Source: Express News
Tags:
Pakistan