
روس کے مشرقی علاقے آمور میں ایک فوجی طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ٹی یو پچانوے طیارے کے ساتھ پیش آیا۔ طیارے نے آمور کے علاقے میں اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروایی کرتے ہویے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں کویی گولہ بارود یا جنگی ہتھیار موجود نہیں تھا تاہم حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔ روسی میڈیا کے مطابق ٹی یو پچانوے سوویت دور میں تیار کیا جانے والا طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔ یہ طیارہ روسی فضاییہ کے اہم ترین بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور اسے طویل فاصلے کے کروز میزایل لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کے مقام پر امدادی کاررواییاں جاری ہیں۔
News Source: Express News