رجب بٹ نے صرف وی لاگ بنایا اور کوئی مالی مدد نہیں کی، ایزل کی والدہ کا دعویٰ

News Image

ایزل کی والدہ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کے لیے صرف وی لاگ بنانے آئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی مالی مدد نہیں کی۔ رجب بٹ نے حال ہی میں بچوں سے متعلق اپنے متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگی تھی، جس کے بعد وہ انصاف کے لیے احتجاج کرنے والی ایزل کی والدہ سے ملاقات کے لیے بھی پہنچے تھے۔ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگی تھیں کہ یوٹیوبر نے ایزل کی والدہ کی مالی معاونت بھی کی ہے۔ تاہم اب ایزل کی والدہ نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ صرف وی لاگ بنانے آئے اور انہوں نے کوئی مدد نہیں کی۔ ساتھ ہی انہوں نے جے ڈی سی کی جانب سے مدد ملنے کی اطلاعات کی بھی تردید کی۔ ایزل کی والدہ کے بیان کے بعد رجب بٹ کو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی