حسن رحیم کے کنسرٹ میں خاتون مداح کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

News Image

معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں پرفارم کیا، جہاں انہیں سننے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو ایک نوجوان کے کندھوں پر بیٹھ کر موبائل فون سے حسن رحیم کی پرفارمنس ریکارڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس انداز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ متعدد صارفین نے کنسرٹس میں نوجوانوں کے رویوں پر سوال اٹھائے جبکہ بعض نے اس طرح کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی