
کیا آپ بھی اکثر اپنے پیاروں کی سالگرہ بھول جاتے ہیں؟ تو تیار ہو جائیے، کیونکہ واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسی بڑی تبدیلی کرنے جا رہا ہے جو شاید آپ کے تعلقات بچا لے۔ اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کا نقشہ بدلنے والا ہے۔ ایپ سے 'اپ ڈیٹس' ٹیب کو ہٹا کر اس کی جگہ ایک نیا 'کانٹیکٹس' ٹیب لایا جا رہا ہے، جبکہ اسٹیٹس اور چینلز کو چیٹس سیکشن میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ لیکن اس سب کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ اصل سرپرائز یہ ہے کہ اب آپ کو سالگرہ یاد رکھنے کی زحمت ہی نہیں کرنی پڑے گی۔ واٹس ایپ خود آپ کے فون کی ایڈریس بک سے تاریخِ پیدائش کا پتا لگائے گا، اور جیسے ہی کسی دوست کا خاص دن آئے گا، اس کے نام کے ساتھ دن بھر ایک کیک ایموجی اور 'برتھ ڈے ٹوڈے' کا الرٹ چمکتا رہے گا تاکہ آپ کو بروقت یاد دہانی ہو سکے۔ فی الحال یہ فیچر آئی او ایس پر آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے اینڈرائیڈ پر بھی لائے جانے کی امید ہے۔ تاہم، یہ جادوئی سہولت سب کے لیے کب تک جاری کی جائے گی؟ اس کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کے حتمی اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔
News Source: Express News