برطانیہ میں ایپل صارفین کے لیے عمر کی تصدیق لازمی قرار

News Image

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے برطانیہ میں صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین کو اپنی عمر کی تصدیق کے لیے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنی ہوگی۔ یہ شرط آئی فون اور آئی پیڈ کے تازہ ترین سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد نافذ کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کے لیے مطلوبہ عمر رکھتے ہوں۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ایپل کے سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی کریڈٹ کارڈ کی جانچ یا شناختی دستاویز اسکین کر کے اس بات کی تصدیق کرے گی کہ صارف کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی