ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

News Image

ناگویا ایشین گیمز میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں پورے پاکستان کی نظریں اپنے ہیرو ارشد ندیم پر ٹکی تھیں، مگر میدان میں کھیل نے ایسا ڈرامائی موڑ لیا جس کا کسی کو اندازہ نہ تھا۔ جیولین تھرو کے میدان میں ارشد ندیم نے 76.69 میٹر کی تھرو سے آغاز کیا، لیکن دوسری ہی باری میں فاؤل نے شائقین کی سانسیں روک دیں۔ دباؤ کے اس کڑے لمحے میں انہوں نے تیسری کوشش میں شاندار کم بیک کیا اور نیزہ 80.29 میٹر دور پھینک کر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ تمغہ اب محض ایک زبردست تھرو کی دوری پر تھا اور پورا ملک جیت کی امید لگائے بیٹھا تھا، مگر پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور بالآخر چھٹی کوشش بھی مسلسل فاؤل ہو گئی، اور لمحوں میں میڈل جیتنے کا سنہری خواب بکھر کر رہ گیا۔ ارشد ندیم کے دوڑ سے باہر ہونے کے بعد اب قوم کی نظریں جیولین تھرو میں یاسر علی اور لانگ جمپ کے میدان میں انصر عباس کی قسمت پر لگی ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی