🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Aap mujhse kuch bhi poochein — khabrein, sports, general knowledge, ya koi bhi sawal. Main Roman Urdu mein jawab dunga.

قومی بچت کے 111 مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار

News Image

قومی بچت کے 111 مراکز کو غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ناقابل عمل مراکز کو مکمل بند کر کے قریبی فعال مرکز میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت مراکز کے لیے فی 10 لاکھ روپے کے ڈپازٹس پر آپریشنل اخراجات کا معیار 2500 روپے مقرر ہے، جبکہ 111 غیر موثر مراکز کو اخراجات کم کرنے یا کاروبار بڑھانے کے لیے عملی منصوبہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ قومی بچت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ مراکز بہتر کارکردگی کے لیے کاروبار اور ڈپازٹس بڑھانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں، جبکہ غیر موثر مراکز کو زیادہ کاروباری اور سرمایہ کاری کی صلاحیت والے علاقوں میں منتقل کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ منتقلی کی صورت میں 15 روز کے اندر علاقائی ڈائریکٹوریٹس سے کاروباری اور منتقلی کا منصوبہ طلب کیا گیا ہے، اور مرکز بند ہونے کی صورت میں وہاں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات، رہائش اور ترجیحی تعیناتی کی جگہ بھی فراہم کرنا ہوگی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم