🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein, Roman Urdu mein jawab dunga.

چینی کمپنی کا پاکستان سے سالانہ 400 ملین ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کا منصوبہ

News Image

پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور صنعتی توسیع کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں سال 2014 سے سرمایہ کاری کرنے والی معروف چینی کمپنی چیلنج فیشن نے ملک میں جدید ٹیکسٹائل برآمدی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ چیلنج فیشن کے سی ای او چن یان کے مطابق کمپنی پاکستان سے اب تک 300 ملین ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کر چکی ہے۔ چن یان نے بتایا کہ کمپنی ملبوسات اور کپڑے کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بہت بڑی فیکٹری لگانے جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت 25 ہزار سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے جبکہ سالانہ 400 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم