🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Aap mujhse khabron, sports, ya kisi bhi topic ke baare mein sawal pooch sakte hain.

ملائیشیا کے لیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن اضافہ

News Image

ملائیشیا کے لیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے اکتوبر تا دسمبر 2026 ملائیشیا کے لیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی چاول کی اضافی 70 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کا حصول وزیراعظم کی ہدایات پر کی جانے والی موثر سفارتی اور تجارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔ متعلقہ وزارتوں اور حکام نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملائیشیا کے ساتھ پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کا معاملہ موثر انداز میں آگے بڑھایا۔ وزیراعظم نے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری قومی غذائی تحفظ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف سفر جاری رکھا جائے گا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم