🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Aap mujhse khabron, sports, ya kisi bhi topic ke baare mein sawal pooch sakte hain.

سندھ کابینہ کی ججز کے لیے 87 نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

News Image

سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔ صوبائی کابینہ نے سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی اس درخواست پر سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی باقاعدہ منظوری دے دی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم