-->

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے شادی، مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے شادی، مداحوں میں نئی بحچ چھڑ گئی

سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار ایک بار پھر گرم ہے اور اس بار وجہ ہانیہ عامر کا وہ سرخ رومال ہے، جو نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گیا۔ برسوں کے اتار چڑھاو، ایک عوامی بریک اپ اور پھر عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی کے خاتمے کے بعد، اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ دونوں ایک بار پھر قریب آ رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہانیہ اور عاصم کو ایک ساتھ مختلف مواقع پر دیکھا گیا ہے، چاہے وہ سالگرہ کا موقع ہو یا عاصم اظہر کا کوئی کنسرٹ، دونوں کی ایک ساتھ موجودگی نے ان کے دوبارہ قریب آنے کی چہ مگوئیوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے امریکہ میں ہونے والے میوزک کنسرٹس میں دیکھا گیا۔ اگرچہ ہانیہ نے ایک رومال کے ذریعے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کی، لیکن اس رومال پر لکھا نام عاصم علی جو کہ عاصم کا اصل نام اور ان کے نئے البم کا عنوان بھی ہے، سب کچھ بیان کر گیا۔ مداحوں کے مطابق، ہانیہ کا اس طرح عاصم کے نام کی مہر اپنے گال پر سجانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ دونوں کے درمیان برف پگھل چکی ہے۔ انٹرنیٹ پر اس وقت تبصروں کی ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تو وہی بات ہوئی کہ اتنی عوامی لڑائیوں اور تلخ کلامی کے بعد دوبارہ ساتھ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک صارف نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یہ سب سستی شہرت اور غیر ضروری ڈرامہ ہے۔ دوسری جانب ہمدرد مداحوں کا ماننا ہے کہ شاید اسی کا نام سچی محبت ہے جو تمام تر تلخیوں کے باوجود اپنا راستہ ڈھونڈ ہی لیتی ہے۔ اگرچہ ہانیہ اور عاصم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، لیکن ہانیہ کا یہ انداز مداحوں کے لیے کسی آفیشل کنفرمیشن سے کم نہیں ہے۔ کیا یہ صرف ایک پرانی دوستی کی بحالی ہے یا عاصم علی کی زندگی میں ہانیہ کی مستقل واپسی؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا، مگر فی الحال ریڈ بینڈانا نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی