بابر اعظم نے سیلفی بنانے والے مداح کا موبائل فون دور پھینک دیا

News Image

اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراونڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تماشائیوں نے گھیر لیا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد گراونڈ میں داخل ہو گئی اور بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتی رہی۔ اس دوران بابر اعظم نے ایک مداح سے موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔ یہ واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے میچ کے دوران پیش آیا۔ بابر اعظم ہجوم سے بڑی مشکل سے نکل کر پویلین پہنچے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے واقعے کے پیش نظر گراونڈ میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی