وائٹ ہاوس؛ ٹرمپ کی ایک اور پریس اسسٹنٹ نے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟

News Image

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے بعد اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوجوان پریس اسسٹنٹ ایلی ایکرا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایکرا نے 2016 میں محض 14 سال کی عمر میں ٹرمپ کی ایک انتخابی ریلی میں شرکت کی تھی اور تقریباً ایک دہائی بعد انہیں وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کے ساتھ کام کرنے کا سنہری موقع ملا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایلی ایکرا نے جولائی 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ آغاز ہی سے اس عہدے پر محدود مدت کے لیے کام کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، تاہم اس دوران انہیں امریکی صدر کے کئی اہم ملکی اور غیر ملکی دوروں میں شرکت کا موقع ملا۔ ایکرا نے وائٹ ہاوس کے ٹریول آفس سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہیں پریس آفس منتقل کر دیا گیا۔ وہاں انہوں نے پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ سمیت انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ان کی ذمہ داریوں میں صدارتی دوروں کے دوران میڈیا کے انتظامات سنبھالنا، وائٹ ہاوس کی تقاریب اور پریس بریفنگز میں معاونت فراہم کرنا شامل تھا۔ وہ امریکی صدر کے ساتھ ایئر فورس ون کے ذریعے کیے جانے والے بعض اہم اسفار میں بھی ان کے ہمراہ رہیں۔ تاہم اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی مصروف ترین زندگی کو خیرباد کہنے کی وجہ سیاست نہیں بلکہ ان کی شادی ہے۔ ایکرا اور ان کے منگیتر طویل عرصے سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور رواں ماہ کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد وہ اپنے شوہر کے ہمراہ انڈیانا میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ایکرا نے صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک الوداعی پیغام بھی جاری کیا۔ انہوں نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں جب وہ صرف 14 برس کی تھیں تو انڈیانا میں ٹرمپ کی ایک انتخابی ریلی میں شریک ہوئی تھیں۔ ایکرا کی کہانی کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جس سیاسی رہنما کو انہوں نے نوجوانی میں ایک ریلی کے شرکا میں بیٹھ کر دیکھا تھا، چند ہی برسوں بعد انہیں اسی شخصیت کے ساتھ وائٹ ہاوس میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اب وہ اپنا سرکاری عہدہ چھوڑ کر زندگی کے ایک نئے سفر، یعنی شادی اور انڈیانا میں نئی زندگی، کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.