ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے پاکستان چیمپئنز کے باہر ہونے کی تصدیق

News Image

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سے پاکستان چیمپئنز کی ٹیم باہر ہو گئی۔ ان مقابلوں کا گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوا تھا جہاں پاکستان چیمپئنز کا شارجہ میں بنگلہ دیش کے ساتھ میچ طے تھا، تاہم منتظمین نے یہ میچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ ہونا اس کی اہم وجہ بنا۔ کپتان شاہد آفریدی اور سرفراز احمد نے دبئی جانے سے گریز کیا، البتہ دیگر کئی کھلاڑی پہلے ہی وہاں پہنچ چکے تھے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مالکان نے نام بدل کر ایونٹ میں شریک ہونے کی تجویز دی لیکن اسے بھی قبول نہیں کیا گیا۔ گزشتہ برس بھارتی ٹیم نے دو مرتبہ پاکستان چیمپئنز کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا اور اس معاملے میں شیکھر دھون پیش پیش رہے تھے۔ حالیہ شیڈول کے مطابق 10 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہونا تھا۔ بھارتی اسکواڈ میں پٹھان برادران عرفان اور یوسف کے علاوہ ہربھجن سنگھ بھی شامل ہیں جو اکثر پاکستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں۔ حکام کو اندیشہ تھا کہ اگر سابق پاکستانی کرکٹرز کو اجازت مل جاتی اور وہ بھارت کے خلاف میدان میں اترنے کو تیار ہوتے تو بھارتی ٹیم دوبارہ دستبردار ہو سکتی تھی۔ اس لیے کسی بھی ممکنہ تنازع سے بچنے کی خاطر اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند بااثر شخصیات نے پی سی بی سے فیصلہ تبدیل کروانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ دوسری جانب پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کو اب بھی این او سی ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے میچ تو نہیں ہو سکا مگر امید ہے کہ پی سی بی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔ کھلاڑیوں نے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت این او سی کی درخواست دی تھی اور ہمیں اب بھی مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی ہمارا اپنا بورڈ ہے، اس لیے ہم اس کے کسی فیصلے کی مخالفت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹیم کو این او سی نہ ملنے سے متعلق خبریں پہلے



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.