🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Aap mujhse kuch bhi poochein — khabrein, sports, general knowledge, ya koi bhi sawal. Main Roman Urdu mein jawab dunga.

بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا میں حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

News Image

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں ایک حادثے کے دوران زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ کام کے سلسلے میں بالی میں موجود تھیں اور واقعے سے قبل انہوں نے وہاں اپنا قیام مزید چند روز کے لیے بڑھایا تھا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے کے بعد نصرت بھروچا کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاحال اداکارہ کو پہنچنے والی چوٹوں کی نوعیت اور ان کی صحت کی موجودہ صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ حادثے سے قبل نصرت بھروچا نے بالی میں قیام کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم