
روزانہ کی بنیاد پر بدلتی ہوئی جغرافیائی صورت حال اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات میں کمی بیشی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں آج دوسرے روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کے نرخ 50 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر آ گئی۔
News Source: Express News
Tags
Business