
نئے پاکستانی ڈرامہ سیریل محبت کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی ابھرتے ہوئے اداکار شاہویر کادوانی کی اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔ ڈرامے میں شاہویر زرار کا کردار نبھا رہے ہیں، جو پہلی ہی قسط کے ایک منظر میں یونیورسٹی کے اندر روایتی غصیلے ہیرو کے روپ میں اپنے دوست سے بدتمیزی کرنے والے سینئر کو سبق سکھاتے نظر آتے ہیں۔ تاہم یہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے شاہویر کی اداکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں پرچی اور ریفرنس کڈ قرار دے دیا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈرامے میں شامل کیے جانے پر بھی سوالات اٹھائے اور اسے ان کے والد اور معروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی سے منسوب کیا۔
News Source: Express News
Tags
Entertainment