🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Aap mujhse kuch bhi poochein — khabrein, sports, general knowledge, ya koi bhi sawal. Main Roman Urdu mein jawab dunga.

پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور تشدد کا خطرناک منصوبہ تیار کر لیا، خواجہ آصف

News Image

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت، جسے اس کی صوبائی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے، نے صوبہ خیبر پختونخوا بالخصوص اور پورے پاکستان میں اپنے آنے والے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے کا ایک انتہائی خطرناک اور مذموم منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس مذموم منصوبے کو سمجھنے سے پہلے 15 جولائی 2024 کو پیش آنے والے بنوں واقعے کے طریقہ کار کو سمجھنا بہت ضروری ہے، جس میں ٹی ٹی پی کے گل بہادر گروپ نے پہلے بنوں کینٹ پر خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 8 فوجی جوان شہید ہوئے، جبکہ اس حملے کے چار روز بعد 19 جولائی 2024 کو بنوں میں انتشار پھیلانے والا ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی اور قوم پرست شرپسند عناصر، بشمول تحریک انصاف اور پی ٹی ایم سے منسلک گروہ بھی شامل ہو گئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان پرتشدد مظاہرین نے کینٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کے بجائے، جان بوجھ کر ہجوم کا رخ براہ راست کینٹ کے سپلائی ڈپو کی ٹوٹی ہوئی دیوار کی طرف موڑ کر لوٹ مار شروع کی اور جب سیکورٹی فورسز نے مزاحمت کی تو ہجوم کی طرف سے فائرنگ کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس دفعہ بھی 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، جو کہ مشکوک ترین طور پر اب صرف خیبر پختونخوا میں ہی محدود رکھا جائے گا، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے فتنہ الخوارج ساتھیوں کی مدد سے پارٹی کے شرپسند جتھوں کو پہلے سے بنوں کے طرز پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی اور تیاری کرا رکھی ہے تاکہ مظاہرین اور جلسے جلوسوں کی آڑ میں فوجی یا پولیس تنصیبات اور چوکیوں کے آس پاس افراتفری پیدا کر کے بدامنی اور انتشار پھیلایا جا سکے۔ خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کے اس شرپسند منصوبے کی خبر فوج اور متعلقہ انٹیلیجنس اداروں کو وقت سے پہلے مل گئی، اسی لیے 2 اکتوبر کو ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں انتہائی سخت اور واضح انداز میں بتا دیا گیا کہ کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت پر



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم