بشری انصاری کی حمایت نہ ملنے کا الزام، زارا نور عباس نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

News Image

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی خالہ اور سینئر فنکارہ بشری انصاری سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کو شکایت کے رنگ میں پیش کیا گیا، جبکہ ان کا قطعی ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر گردش کرتی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان جو بات کہتا ہے، اسے جس طرح سمجھا جاتا ہے، پھر جس انداز میں لکھا جاتا ہے اور آخر کار لوگ اس کا جو مطلب نکالتے ہیں، یہ سب ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہو سکتے ہیں۔ زارا نور عباس نے اپنی خالہ کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ بشری انصاری ان کے لیے دنیا کی سب سے بہترین شخصیت ہیں اور لوگوں کو ان کے خاندانی رشتے پر حسد کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر زارا نور عباس کے ایک انٹرویو کا چھوٹا سا حصہ وائرل ہوا تھا جس میں وہ بشری انصاری سے متعلق گفتگو کر رہی تھیں۔ اس گفتگو کو بعض سوشل میڈیا پیجز پر اس طرح دکھایا گیا جیسے اداکارہ کو اپنی خالہ سے کوئی شکوہ ہو۔ زارا نور نے یہ بات بھی واضح کی کہ کسی نامور رشتے دار کا ہونا اس امر کی ضمانت نہیں دیتا کہ فلم ساز کسی اداکارہ پر بھاری سرمایہ لگائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر فنکارہ کو اپنی صلاحیت اور باکس آفس پر کامیابی کی بنیاد پر خود کو منوانا پڑتا ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوبز سفر میں شوہر اسد صدیقی کے بھرپور تعاون اور ساتھ کا بھی اعتراف کیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.