🤖 YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Aap mujhse kuch bhi poochein — khabrein, sports, general knowledge, ya koi bhi sawal. Main Roman Urdu mein jawab dunga.

سرکاری عازمین حج کے لیے اہم خبر، واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ سامنے آگئی

News Image

وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2027 کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط 5 اکتوبر بروز پیر سے 20 اکتوبر تک جمع کروائی جا سکے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج اپنی دوسری قسط پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں، لہٰذا تمام عازمین مقررہ مدت کے اندر ادائیگی لازمی یقینی بنائیں۔ ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ آخری تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی اور جمع شدہ رقم متعلقہ عازم کے اکاونٹ میں واپس بھیج دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط جمع کروانے سے قبل عازمین کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سرکاری عازمین حج مقررہ تاریخ سے پہلے تمام ضروری کارروائی مکمل کر لیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم