-->

ریحانہ کی ہیروں سے سجی پازیب نے پیرس فیشن ویک میں سب کو چونکا دیا

News Image

پیرس فیشن ویک میں امریکی گلوکارہ ریحانہ کے لباس سے زیادہ ان کے قیمتی زیورات نے لوگوں کی توجہ حاصل کی، خصوصاً ان کی منفرد ہیروں سے جڑی پازیب نے۔ ریحانہ فیشن شو میں فرنٹ رو پر موجود تھیں اور انہوں نے سیاہ لباس کے ساتھ انتہائی نمایاں زیورات پہن رکھے تھے۔ گلوکارہ کے زیورات میں ہیرے جڑے جھمکے اور متعدد انگوٹھیاں بھی شامل تھیں، لیکن ان کی پازیب سب سے زیادہ زیرِ بحث آئی۔ یہ ڈیزائن وکٹورین دور کے ہاروں سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے اور اس میں پانچ بڑے جھمکے نما حصے شامل ہیں، جن میں ناشپاتی کی شکل کے ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ ریئر کیراٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو اجے آنند نے اندازہ لگایا کہ پازیب میں مجموعی طور پر تقریباً 40 قیراط کے ہیرے ہوسک ہیں۔ ان کے مطابق سب سے بڑے ناشپاتی نما ہیروں میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 5 سے 7 قیراط ہوسکتا ہے۔ دی کلیئر کٹ کی بانی اولیویا لینڈاو نے بھی ہیرے کے وزن کے حوالے سے تقریباً اسی نوعیت کا اندازہ پیش کیا۔ ان کے مطابق سب سے بڑا ہیرا لگ بھگ 6 قیراط، اطراف میں موجود ہیرے تقریباً 4 قیراط جبکہ دیگر چھوٹے ناشپاتی نما ہیروں میں سے ہر ایک تقریباً 2 قیراط کا ہوسکتا ہے۔ اجے آنند کے تخمینے کے مطابق ہیروں کے وزن اور معیار، کاریگری اور مجموعی ڈیزائن کو سامنے رکھا جائے تو اس پازیب کی قیمت تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 28 کروڑ روپے کے برابر ہے۔ ریحانہ اس سے پہلے بھی پاوں میں قیمتی زیورات پہن کر توجہ حاصل کرچکی ہیں۔ لاس ویگاس میں فارمولا ون گراں پری کے دوران انہوں نے تقریباً 4 لاکھ ڈالر مالیت کی جیکب اینڈ کمپنی گھڑی کو پازیب کے انداز میں پہن رکھا تھا۔ گلوکارہ کے قیمتی زیورات کے ذخیرے میں چودہ کا ناشپاتی شکل کا ہیرا جڑا ٹو رنگ بھی شامل ہے، جس کی مالیت تقریباً 6 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ میٹ گالا کے موقع پر بھی ریحانہ نے اپنی خصوصی میسن مارگیلا ڈریس کے ساتھ 51 اعشاریہ 9 قیراط کے قدرتی اولڈ مغل گولکنڈہ فینسی براون یلو ہیروں کے جھمکے پہن کر سب کی نظریں اپنی جانب مبذول کرلی تھیں



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی