رواں سال سندھ میں ملیریا کے 1 لاکھ 17 ہزار 16 کیسز رپورٹ

News Image

محکمہ صحت سندھ نے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق رواں سال صوبے میں ملیریا کے 1 لاکھ 17 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہویے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال سیریبرل ملیریا کا کویی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 46 ہزار 183 کیسز رپورٹ ہویے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں ملیریا کے 33 ہزار 785 کیسز، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 13 ہزار 5 کیسز جبکہ سکھر ڈویژن میں ملیریا کے 12 ہزار 58 کیسز رپورٹ کیے گیے۔ اس کے علاوہ میرپورخاص ڈویژن میں ملیریا کے 10 ہزار 898 کیسز جبکہ کراچی ڈویژن میں رواں سال اب تک ملیریا کے 1 ہزار 87 کیسز سامنے آیے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی