آیی سی سی ورلڈکپ 2027 کے شیڈول سے متعلق بڑی خبر سامنے آگیی

News Image

آیی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاون میں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی رجسٹریشن بھی شروع کی جایے گی۔ ورلڈکپ 2027 کا آغاز 2 اکتوبر سے متوقع ہے جبکہ میگا ایونٹ کا فاینل 21 نومبر کو کھیلا جایے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 10 ٹیموں کی شناخت 30 ستمبر تک مکمل ہوجایے گی۔ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست جگہ بنا چکے ہیں جبکہ دیگر آٹھ ٹیموں کا انتخاب آیی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش رینکنگ کے ذریعے کوالیفایی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو کوالیفایرز کے مرحلے سے گزرنا ہوگا جبکہ نمیبیا کی براہ راست شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔ آیی سی سی یکم اکتوبر سے ورلڈکپ ٹکٹوں کے لیے بیلٹ کا آغاز بھی کرے گا۔ شایقین فوری طور پر ٹکٹ خریدنے کے بجایے پہلے قرعہ اندازی کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی