ایندھن پر ریلیف صرف مستحق افراد کو دیا جایے، آیی ایم ایف

News Image

پاکستان کے دورے پر آیے ہویے آیی ایم ایف جایزہ مشن کے پاکستانی حکام کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) جایزے پر مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جبکہ آیی ایم ایف مشن کی سربراہی آییوا پیٹرووا کر رہی ہیں۔ ان مذاکرات کے دوران پاکستان اور آیی ایم ایف کے پروگرام پر پیش رفت اور معاشی اصلاحات کا جایزہ لیا جایے گا۔ اس دوران ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تیسرے جایزے پر بھی بات چیت ہوگی۔ آیی ایم ایف مشن پروگرام کے تحت مقررہ اہداف پر پاکستان کی پیش رفت کا جایزہ لے گا۔ مذاکرات میں معاشی پالیسیوں اور اصلاحات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جایے گا۔ مشن نے منگل کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے آن لاین ملاقات کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے آیی ایم ایف مشن کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ذرایع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آیی ایم ایف مشن چیف کے اعتراضات اور تحفظات کا جواب دیا، تاہم ان کے جواب کی تفصیلات سامنے نہیں آییں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان میں مشن چیف آییوا پیٹرووا نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا تنازع بڑھنے کے بعد معاشی دباؤ سے نمٹنے کیلیے ایندھن پر ریلیف صرف مستحق افراد تک محدود رکھا جایے، اس مقصد کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا طریقہ کار استعمال کیا جایے۔ علامتی اجلاس میں آیی ایم ایف مشن نے تعلیم اور صحت کے اخراجات کے اہداف مسلسل پورے نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ذرایع کے مطابق گزشتہ مالی سال تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مجموعی اخراجات مقررہ ہدف سے تقریباً 370 ارب روپے کم رہے، جبکہ ہدف تقریباً 3.5 کھرب روپے تھا۔ آیی ایم ایف نے وفاقی اور صوبایی حکومتوں کے حسابات میں 853 ارب روپے کے شماریاتی تضاد کی وضاحت بھی طلب کی اور دریافت کیا کہ اس مسیلے کو حل کرنے کیلیے کیا اقدامات کیے جاییں گے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی