ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد جہنم واصل

News Image

ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کی تاریکی میں کیا ہوا ایک خطرناک کھیل؟ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایسا وار کیا کہ دہشت گردوں کے قدم لڑکھڑا گئے۔ عزمِ استحکام ویژن کے تحت ہونے والے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں چار خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران جب فورسز کا گھاس پھونس اور اندھیرے میں چھپے دشمن سے آمنا سامنا ہوا تو فائرنگ کے تبادلے میں وہیں ڈھیر ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور سب سے اہم، افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے جو کئی بڑے سوالات کو جنم دیتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تو صرف شروعات ہے، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک یہ سنسنی خیز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی